ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءا للہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی نا ہی کوئی سازش ۔ یہ واقعہ منہاج القرآن کے کارکنوں اور موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو قانوناً حق حاصل ہے کہ انہیں وارنٹ کے باوجود گرفتار نہ کیا جائے، رانا ثناء اللہ کا اس موقعہ پر مزید کہنا تھا کہ اگر طاہر القادری کو جے آئی ٹی پر کوئی اعتراض ہے تو وہ عدالت میں جائیں اور اس کی فارمیشن کو مزید بہتر بنوائیں۔
انھوں نے کہا کہ ابھی نوٹس موصول نہیں ہوئے کہ مدعی اور ملزمان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔