ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست منظور،نوٹس جاری

ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور  تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست پر وفاقی، پنجاب حکومت اور عمران خان کو نوٹس بھی  جاری کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان حالات کو خانہ جنگی اور انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اس لئے 30 نومبر کا جلسہ رکوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ جسٹس خالد محمود نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسے کی اجازت دینا چاہتی ہے توآپ کو کیااعتراض ہے جبکہ میڈیا میں یہ آتا ہے کہ حکومت کوجلسے سے کوئی پریشانی نہیں۔ جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مارچ رکوانےکے لیے بھی حکم جاری کیاتھا،اس کاکیابنا سب کومعلوم ہے اور عدالتوں، آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے تاہم ہر قیمت پر آئین کا تحفظ ضروری ہے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت پنجاب حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹسز جاری کردیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment