اتوار, 14 اپریل 2024


منی بس اور چنگچی رکشے میں تصادم ،دوبھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق اور چھ زخمی 

 ایمز ٹی وی (ٹوبہ ٹیک سندھ) پیرمحل کے قریب منی بس اور چنگچی رکشے میں تصادم کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھیلیاں والی کے علاقے میں ملتان سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس بچوں کو سکول لے جانے والے رکشے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دوسگے بھائیوں مظہر اور فخر سمیت چاربچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پہنچ گئے اور زخمیوں کو پیر محل ہسپتال منتقل کردیاجہاں ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے بچوں کی عمریں آٹھ سے بارہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں ۔مرنیوالے بچوں کے ورثاءمشتعل ہوگئے اوربچوں کی لاشیں فیصل آباد روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment