پیر, 23 ستمبر 2024


جرائم پیشہ افراد کسی بھی جماعت میں ہوں اُن کو نہیں چھوڑیں گے

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی جماعت میں ہوں اُن کو نہیں چھوڑیں گے۔ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے ممبر ساجد جوکھیوں کے گھر آمد موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’’ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا اور اُن کے 6 کارکنان کو رہا کیا گیا، مگر اب ایسا ممکن نہیں کہ جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دینے کے لیے سندھ حکومت ناجائز مطالبات بھی پورے کرے۔

لیاری میں امن قائم ہونے کا سہرا رینجرز کے سر ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’’کراچی میں مستقل امن و امان کے قیام کو عمل میں لانے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے شہریوں کو مثبت نتائج بھی ملے، جرائم پیشہ افراد جس جماعت یا علاقے میں ہوں گے اُسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا‘‘۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’’ساجد جوکھیو کو جلد سندھ کابینہ میں شامل کر کے اہم وزارت دی جائے گی، اُن کا کہنا تھا کہ ’’ملیر کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں بہت جلد ملیر کے کسی بڑے اسپتال کو ایم ایل او دیں گے، جس کی ذمہ داری سکندمیندرو کے سپرد کی گئی ہے‘‘۔

کراچی کا کچرا صاف کرنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر کے اسپتال میں ایم ایل او کے انتظامات کے حوالے سے سکندر میندرو کو ہدایات جاری کردی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment