ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی ذہنی حالت کا مسئلہ حل ہونے تک رابطہ کمیٹی فیصلے پاکستان میں کرے گی۔ تعلق یا لاتعلقی موضوع بحث نہیں تھا۔
متحدہ قائد نے ذہنی تناو¿ میں بیان دیا جو نہیں دینا چاہیے تھا۔ وہ 92نیوز کے پروگرام ”جواب چاہیے“ میں گفتگو کررہے تھے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے فیصلوں کو پارٹی کے وسیع ترمفاد میں قائد تحریک کوبھی ماننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی کا نقصان پارٹی کو ہوا ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ الطاف حسین نے ذہنی تناو میں بیان دیا جو ان کو نہیں دینا چاہئے تھا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مسئلہ حل ہونے تک رابطہ کمیٹی فیصلے پاکستان میں کرے گی