ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط تحریرکیا ہے جس میں انہوں نے پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی دفترکو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے.
خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے. عارضی پارٹی دفتر پر پولیس نفری کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے جائیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، لہٰذا عارضی پارٹی دفتر کو سیکیورٹی فراہم کی جائے.
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ میں ایم کیوایم کا عارضی مرکز قائم کیا گیا ہے۔