(کراچی) سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے بھی سندھ میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کردی۔ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نےکہاکہ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے ذہین طالبعلم پیچھے رہ جاتے ہیں ۔
کوٹہ سسٹم کی مخالفت کی بات نکلی تو سیاسی رہنما بھی ہاں میں ہاں ملانے لگے۔تحریک انصاف کے رہنماءعمران اسماعیل کاکہناتھا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کیلئے مقدس گائے بنا ہوا ہے،اس سے پیچھاچھڑانے کی ضرورت ہے۔
فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحرکا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم خواتین کیلئے باعث تذلیل ہے۔سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم ختم کرکے سندھ میں میرٹ سسٹم لایا جائے تاکہ حقدار کی حق تلفی کا سلسلہ روکا جاسکے۔