اتوار, 24 نومبر 2024


میئرجیل میں ڈپٹی میئر نے باگ ڈور سنبھال لی ہے

ایمزٹی وی(کراچی) شہرکےمیئر تو جیل کے اندر ہیں مگر ڈپٹی میئر نے باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ ارشد وہرہ نے یقین دلایا ہے کہ عوام کی مشکلات بڑھانے کے بجائے کم کی جائیں گی۔ پہلے دن ڈپٹی میئر کی گاڑی بھی خراب ہوگئی۔


ڈپٹی میئر شہرقائد کے بگڑے نظام کو ٹھیک کرنے آئے تھے مگر دفتر میں پہلے ہی دن گاڑی خراب ہوگئی۔

بڑی دوڑ دھوپ کے بعد مکینک کو بُلایا تو گاڑی اسٹارٹ ہوگئی۔
ڈپٹی میئر نے عوامی خدمت کا کام بھی اسٹارٹ کردیا اورملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا۔

انھوں نے کہاکہ مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ڈپٹی میئر نے سوک سینٹر کا دورہ بھی کیا اور فنڈز اورمشینری کی کمی کا رونا رویا مگر اِس عزم کااظہار بھی کیا کہ سندھ حکومت کام دیکھے گیتو اختیارات دے گی۔

شہرکراچی کے نائب میئر نے دو ٹوک بتادیا کہ راتوں رات مسائل حل نہیں ہوں گے۔ حکومتوں اورعوام نے ساتھ دیا کہ کراچی جلد بلندیوں کو چھوئے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment