اتوار, 08 ستمبر 2024


تھر، رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 36 ہوگئی

ایمزٹی وی (صحت) تھرپار کر میں آج مزید دو بچے غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث انتقال کرگئے۔ رواں ماہ 36 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ تھر میں غذائی قلت کا شکار اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں دو بچے دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں گاؤں کھاریوں غلام شاہ کا چھ دن کا پھلاج اور گاؤں کھاکھن ہار بجیر کا چار دن کا ذکا اللہ شامل ہیں۔ جسکے بعد دسمبر میں مرنے وا لے بچوں کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب تھر کے صحرا میں سردی کی لہر سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ خوراک کی کمی کے شکار معصوم بچے سرد ہواؤں کی زد میں ہیں۔ اسپتال ذرائع کیمطابق گزشتہ دو روز کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں اور دیہات میں مرنے والے بچوں کی تعداد بیس سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی ہدایت پر لیاقت میڈیکل کالج اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے200 ڈاکٹروں کی ٹیم تھرپہنچ گئی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment