ھفتہ, 23 نومبر 2024


عوام کی محافظ کہلانے والی پولیس چور بن گئی

ایمز ٹی وی(خیرپور)عوام کی محافظ کہلانے والی پولیس چور بن گئی خیر پور میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی تھانے کا سامان چوری کر لیا۔ چھتوں کے ٹی آر اورگارڈر چھوڑے نہ عمارت کی کھڑکیاں قائم رہنے دیں۔

خیر پور پولیس نے دکھایا انوکھا کارنامہ اپنے تھانے کی ہر شے چرا لی اور عمارت کو کھنڈر میں بدل دیا ۔

سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کےعلاقےخیرپور میں پولیس اہلکاروں نے عمارت کاساراسامان چوری کرلیا۔عمارت کی چھتیں، ٹی آراورگارڈرزسمیت سب کچھ غائب کردیا ۔تھانے کافرنیچر، دروازے اورکھڑکیاں بھی نہ چھوڑیں۔

چوری کی انوکھی واردات میں دس ایس ایچ او اور چارہیڈمحرر کے نام سامنے آرہے ہیں لیکن تھانے کا عملہ معاملے سے لاعلمی کااظہار کر رہا ہے ۔ کھنڈر بنائے جانے والے تھانے کویونین کونسل کی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی آئی جی کورپورٹ پیش کردی گئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment