ھفتہ, 23 نومبر 2024


ملزم رضوان نے صحت جرم سے انکار کردیا


ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کی مقامی عدالت نےحلیمہ قتل کیس میں ملزم رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو ملزموں کو فردجرم پڑھ کر سنائی گئی، جس کےبعد ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزموں نےصحت جرم سے انکار کردیا،

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزموں کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی مکمل نقول فراہم کی جائے،عدالت نے یکم اکتوبر تک گواہوں کوطلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ملزموں پر معصوم عبداللہ کی والدہ کے قتل کا الزام ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment