ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کی حکمت عملی طے کرلی ۔ غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کواب دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔ کراچی آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا۔ رینجرز نےامن دشمنوں کے خلاف شکنجہ مزید کس دیا۔ سندھ رینجرز کے مطابق بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے تمام افراد دہشت گرد تصور کیے جائیں گے۔دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کی بھی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔
رینجرز ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی بھی کڑی نگرانی جاری ہے۔ بیرون ملک بیٹھےسہولت کاروں کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے میں کسی سہولت کار کونہیں بخشا جائے گا۔ سماء