ھفتہ, 23 نومبر 2024


سیاست دان نہیں لیکن دھرنے میں شرکت کروں گا،حمزہ علی



ایمز ٹی وی(کراچی) اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے دونومبر کے دھرنے میں ہرحال میںشرکت کرنے اور کیریئرتک قربان کرنے کااعلان کردیا ۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں حمزہ علی عباسی نے کہاکہ میں سیاست دان نہیں لیکن پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا، مجھے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے لیکن میں پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا، چاہے مجھے اس کے لیے اپنا کیرئیر اور مداحوں کو قربان ہی کیوں نہ کرنا پڑے، میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان کے مستقبل کیلئے فکر مند ہوں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع،ایس ایچ اوز کو گرفتاریوں کا ٹاسک مل گیا

انہوں نے لکھاکہ آٹھ ماہ ہوگئے ہیں لیکن ہمارا نظام ملک کے اعلیٰ ترین عہدیدار کو سزا نہیں دے سکا جن کی کرپشن دستاویزات سے ثابت ہوچکی ہے ، ہم نے طاقتور لوگوں کو لائسنس دے رکھا ہے کہ جومرضی کرتے پھریں۔اگر کرپشن روایت بن گئی تو100سی پیک منصوبے اور لاتعداد موٹرویز بھی ہمارے ملک کو نہیں بچاسکتے، احتساب نوازشریف سے شروع ہونا چاہیے ، پھر عمران خان اور پھر ہرکسی کا احتساب ہو ۔ایک ایسی قوم جہاں کرپشن جرم نہیں ، کشمیر کیلئے کیسے کھڑی ہوسکتی ہے؟بعدازاں حمزہ علی عباسی نے ہم سٹائل ایوارڈ بھی کشمیر کے عوام ، کرپشن اور اختیارات کے نا جائز استعمال کیخلاف جدوجہد کرنیوالوں کے نام کردیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment