ایمز ٹی وی(کراچی) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آج کا جلسہ دیکھ کر دکھ ہوا ،دس لاکھ کا دعویٰ کیا تھا لیکن 10ہزار لوگ بھی نہیں آئے ۔
خورشید شاہ کا کہناتھا کہ عمران خان کی طرح دھرنے نہیں کرتے ،پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے ٹی او آر پارلیمنٹ میں جمع کرائے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران کی اپیل کو ملک کے اہم اداروں نے خاموش رہ کر مسترد کردیا ،عمران خان بولر ہیں ، انھوں نے امپائر کی طرف پرزور اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھ کردکھ ہوا،دس لاکھ کا دعویٰ کیا تھا اور 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے