ایم زٹی وی(کراچی) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار تحریک انصاف خود ہی اپنے گڑھے میں جا گری ہے اعلیٰ عدلیہ جو بھی فیصلہ دے گی اسے تسلیم کریں گے ۔
کراچی میں عالمی ونڈ انرجی کانفرنس کا انعقاد وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتبار ہے اور ان سے انصاف کی امید ہے، وزیراعظم نواز شریف کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں، پاناما پیپرز پر ہم سرخرو ہوگے۔
عابد شیر علی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گھٹیا زبان استعمال کی ہے ماضی میں بھی کرپشن کے ان پر الزام تھے اور آج بھی ہیں۔ پی ٹی آئی عدلیہ کا احترام کریں ”اوے اوے “جج بولنا بند کریں۔
انھوں نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف بہادر فوجی افسر ہیں، انھوں نے فوج کا نام روشن کیا ہے، متنازعہ خبر پر تحقیقات جاری ہیں چوہدری نثار خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع جمع کرنے کا دعویٰ کل سب نے دیکھ لیا پی ٹی آئی کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جو فیصلہ بھی عدلیہ کا آئے گا وہ حکومت کو منظور ہوگا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا ہے، پاکستان مسلم لیگ عدلیہ کا احترام کرتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کے الیکڑک کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے پورے نہیں کر پائے جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، اب چائنا الیکڑک کمپنی سے ایسا معاہدہ کیا جائے گا، جس میں کراچی کے شہریوں کا فائدہ ہوگا، مارچ دوہزار اٹھارہ میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ونڈ انرجی کے ذریعے 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے ونڈانرجی کے ذریعے مزید 1752 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے