ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام سے محکمہ تعلیم میں نئی بھرتیوں سے متعلق بریفنگ طلب کرلی ہے۔
کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ تعلیم، چیف سیکریٹری، اے سی ایس ڈیولپمنٹ، سیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے۔ شرح خواندگی بڑھانی ہے۔ اس لئے اب باتیں ختم اور عمل چاہیے۔گھوسٹ ٹیچرز کی باتیں ابھی بھی ہورہی ہیں، ان کے سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں فارغ کیا جائے، جن سکولوں میں اساتذہ زیادہ ہیں انہیں وہاں بھیجا جائے جہاں ان کی ضرورت ہے، اساتذہ کی تربیت کو بہتر کریں کیونکہ اگر اساتذہ بچوں کو پڑھا نہیں پائیں گے تو ایسے اساتذہ کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام سے محکمہ تعلیم میں نئی مجھے نئی بھرتیوں پر بریفنگ طلب کرلی۔اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سرکلر ریلوے پر اجلاس وزیراعلی ہاﺅس میں ہوا ،جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ، پرنسپل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور سیکریٹری توانائی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے پروجیکٹ سی پیک میں شامل کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور چینی سفیر سے بھی بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ شروع کرنا ہے