ایمز ٹی وی (سندھ) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی دعوت پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم ان سےملاقات کے لیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے شریک چیرمین سے ملاقات کے دوران کئی شکایتیں کر ڈالی، اس موقع پر امین فہیم نے کہا کہ پارٹی امور میں ان سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی جاتی اور زیادہ تر فیصلے ان کی مشاورت کے بنا ہی کیے جاتے ہیں۔ امین فہیم نے سابق صدر کو آگاہ کیا کہ سندھ میں ترقیاتی امور میں بھی انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ صوبے کے بعض وزرا کرپشن کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھی بلایا گیا جبکہ اس موقع پر شیری رحمان، شرجیل میمن، منظور وسان اور امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں بھی موجود تھے جنہوں نے بطور وزیر اختیارات نہ ملنے پر سابق صدر سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔