بدھ, 30 اکتوبر 2024


سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ملزمان سے مقابلے میں 2رینجرز اہلکار ہلاک

ایمز ٹی وی (کراچی) کے علاقے لانڈھی، شیر پاؤ کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر آپریش شروع کیا جس کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں ابتدائی طور پر 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو اسپپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے علاقے کا محاصر کر لیا جبکہ مزید نفری بھی طلب کی گئی جس کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔فائرنگ کے دوران ایک شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے، جس کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی افراد کے مطابق ملزمان کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس سے رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔فوری طور پر ملزمان کی شناخت یا کسی تنظیم سے تعلق کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہ آ سکیں۔واضح رہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے شیر پاؤ میں خرم آباد میں کارروائی کی۔آپریشن کے دوران پورے علاقے کے روڈ اور گلیوں سمیت داخلی وخارجی راستے بند کر دیے گئے۔رینجرز اہلکاروں کی جانب سے علاقے سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا مگر ان میں اکثریت مقامی رہائشی افراد کی تھی۔یاد رہے کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں عمومی طور پر کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی رہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment