اتوار, 22 ستمبر 2024


کراچی سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد زخمی


ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں ایک دوکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔

پہلوان گوٹھ کی ایک دوکان میں زور دار سلنڈر دھماکا ہوا ہے ، دھماکے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھار ی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے ۔


ریسکیوذرائع کا کہناہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔زخمیوں میں ایک نوجوان بھی شامل ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment