ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے مشہور ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا عملہ آگ بجھانے کے بجائے فرار ہو گیا جبکہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی غفلت کا مرتکب ہوا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریجنٹ پلاز ہ ہوٹل میں لگنے والی آگ پر سیکرٹری داخلہ سندھ نے رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ہوٹل کا عملہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بجائے فرار ہو گیا جبکہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب پا یا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا جس کے باعث ہوٹل میں بچاﺅ کے لیے حفاظتی اقدامات کا فقدان تھا ۔ہوٹل میں خطرے سے آگاہی کے الارم بھی سیکیورٹی معیار کے مطابق نہیں تھے اور بلڈنگ میں نما یاں ایمرجنسی راستے یا فولڈنگ سڑھیاں بھی نہیں تھیں ،ہوٹل میں آگ بجھانے کے انتظامات بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں تھے ۔