ھفتہ, 23 نومبر 2024


سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا واقعہ پیش آجائے گا،مولانا طارق جمیل

ایمز ٹی وی(کراچی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آیا تو ایک شخص نے مجھ سے لپٹ کر رونا شروع کر دیا اور کہا کہ شہید کے جنازے پر آیا ہوں لیکن واپس جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ۔

معروف نعت خواں و مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے بتا یا کہ جب جنید جمشید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جہاز میں آیا تو وہاں ایک شخص ملا جس نے مجھے لپٹ کر زار و قطار رونا شروع کردیا اور کہا کہ میں شہید کے جنازے پر آیا ہوں لیکن واپس جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ۔اس موقع پر طارق جمیل نے جنید جمشید سے اپنی وابسطگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید سے بہت گہرا تعلق تھا ابھی تک دل تصور نہیں کر پا رہا کہ جنید کے جنازے پر آیا ہوں ،اس وقت دل شدید قرب کی حالت میں ہے ۔انہوں نے بتا یاکہ جب جنید جمشید کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تو اس وقت فون پر اس سے فون پر بات ہو رہی تھی ،اچانک اس کی آواز میں گھبراہٹ پیدا ہو گئی ،میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا واقعہ پیش آجائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment