ھفتہ, 23 نومبر 2024


نماز جنازہ عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھا ئی

ایمز ٹی وی(کراچی) جنید جمشید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

معین خان اکیڈمی کراچی میں نعت خواں جنید جمشید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اہل خا نہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے گھر سے روانہ ہو چکے ہیں ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے جس کے بعد مرحوم کی تدفین وصیت کے مطابق دارالعلوم کورنگی میں ہو گی ۔

معین خان اکیڈمی کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، گراؤنڈ کے اندر اور باہر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔مرحوم کی میت پی این ایس شفاٗء سے معین خان اکیڈمی لایا جائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment