جمعرات, 28 نومبر 2024


آصف علی زرداری کی وطن واپسی کیا کیا سامان ساتھ لائے

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری جمعہ کی دوپہر 12:45 پر دبئی سے پاکستان واپسی کے لئے روانہ ہوئے۔

سابق صدر نے وطن روانگی سے قبل قرآن مجید سر پر رکھا جس کے بعد وہ دبئی سے کراچی روانہ ہو گئے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ 12سے زائد سوٹ کیس اور شاپر لائے گئے۔


طیارے میں باورچی سمیت چار رکنی عملہ بھی کراچی پہنچا۔ زرداری دبئی سے روانہ ہوئے تو ان کا فضائی قافلہ دو طیاروں پر مشتمل تھا پہلے طیارے کا نام بحریہ ٹائون ون تھا جس میں آصف زرداری اور ان کے چند قریبی ساتھی تھے 5منٹ بعد اترنے والا طیارہ زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کا تھا جس میں آصف زرداری کا زیادہ تر سامان اور عملہ تھا انور مجید وہی ہیں جن کے دفاتر پر رینجرز نے چھاپے مار کر اسلحہ برآمد کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment