اتوار, 24 نومبر 2024


مسافر پائلٹ کے منتظر اور پائلٹ نیند پوری کرنے ہوٹل چلا گیا


ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) پی آئی اے کا پائلٹ مسافروں سے بھرے طیارے کو چھوڑ کر نیند پوری کرنے ہوٹل چلا گیا ۔

آ ج صبح دبئی سے لاہور کیلئے آنے والی پرواز کو شدید دھند کے باعث رحیم یار خان ایئر پورٹ پر اتار ا گیا جسے دھند میں کمی کے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرنا تھی تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پائلٹ نیند پوری کرنے کیلئے ہوٹل پہنچ گیا ۔


پی آئی اے کی پرواز پی کے 296اس وقت رحیم یار خان ایئر پورٹ پر موجود ہے جہاں مسافر پائلٹ کے منتظر ہیں تاہم اب پرواز کو لاہور لانے کیلئے نئے پائلٹ کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد طیارہ اڑان بھرے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment