اتوار, 24 نومبر 2024


سابق صدر کے قریبی دوست کے خلاف رینجرز کی زبردست کارروائی

 


ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا ، گھر کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، سیکورٹی اداروں نے گھر کی سیکورٹی پر تعینات 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے چند گھنٹے پہلے رینجرز نے جمعے کو آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع دفاتر پر چھاپے مارے تھے ، اس دوران اہم دستاویزات اور خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلاشنکوف، 4پستول، 9 بال بم اور مختلف اقسام کی 3225 گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment