ھفتہ, 23 نومبر 2024


شہر قائد میں دھند کا راج

 


ایمزٹی وی(کراچی) موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ممالک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

کراچی میں دُھند کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر ہونے سے لندن اور جدہ سے کراچی آنے والی پی کے 788 اور 732 کو مسقط میں اتار لیا گیا، کراچی میں شدید دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور حدنگاہ صرف 50 میٹررہ گئی جب کہ دھند سے 3 پروازیں منسوخ اور 7 تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ بے نظیر ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے اندرون و بیرون ممالک جانے والی 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پنجاب میں لاہور سمیت کئی مقامات پر دھند نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں اور حد نگاہ 40 میٹر سے کم رہ گئی ہے جس سےٹریفک سست روی کا شکار ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سورج طلوع ہونے کے بعد دھند میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روزتک جاری رہے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment