ایمز ٹی وی(کراچی) سندہ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اظہار الحسن نے ماورائے عدالت میں کارکنوں کے قتل کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تنقید نشانہ بنایا اور کہا کہ قائم علی شاہ حاکم ہیں اور انکی حاکمیت میں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہاہے ۔ حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کیئے جانے والا احتجاج ، احتجاج نہیں بلکہ وذیر اعلی ہاوس پر حملہ تھا ایم کیو ایم کے لیڈر کارکنوں سمیت رکاوٹیں پھلانگ کر گیٹ تک پہنچے۔انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو اپنے انجام تک پہنچا کر رہیںگے اور شہر میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔