جمعرات, 02 مئی 2024


کراچی اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنالیا

ایمز ٹی وی(کراچی) 100 انڈیکس 34 ہزار 5 سو 38 پوائنٹس پر بند۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری جاری رہی۔ شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کار حصص کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انڈیکس میں اکہتر پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار پانچ سو اڑتیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر تئیس کروڑ ستاون لاکھ حصص کا کاروباری حجم رہا۔ اختتامی مراحل میں ایک سو چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، دو سو تیرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ دس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment