ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل کراچی چڑیا گھر کا دورہ کرنے کے بعد آج اسکے متعلق اجلاس طلب کیا جس میں چڑیا گھر کی مرمت کرکے اسے سنگاپور سے اچھا چڑیا گھر بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت چڑیا گھرسے متعلق اجلا س ہوا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر ماڈل چڑیا گھر ہونا چاہیے۔
وزیر اعلی نے چڑیا گھر کی مرمت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کا سروے کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی سروے کرنے میں ٹیم کی مدد کریں۔ سروے جلد مکمل کیا جائے۔سنگاپور سے کوئی ماہر بلانا پڑے تو بلالیں۔
انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کو بہتر بنانے کے لیےتمام وسائل دیں گے، اسے سنگاپور سے اچھا بنانا ہے۔اس کے پنجرے خراب ہونے کے باعث جانور پریشان نظر آتے ہیں۔اگلے جمعے کو اس کام کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں۔