ایمزٹی وی(سندھ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں شہداءکے جسمانی اعضا کو کچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیہون میں شہید افراد کے اعضا نالے میں پھینکے گئے تاہم میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں اورانسانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کوباقاعدہ سزا ملے گی
مراد علی شاہ نے کہا کہ درگاہ پر دھماکے میں 88 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، زخمی نوابشاہ،کراچی اوردیگر علاقوں کے سپتالوں میں منتقل کیے گئے، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو مناسب علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتاہوں درگا ہ پرمناسب تعداد میں پولیس اہلکارنہیں تھے،سرحدپار سے دہشت گرد آرہے ہیں،سی سی ٹی وی وڈیو سے کچھ سراغ نکلے ہیں اورامید ہے تحقیقاتی ایجنسیاں تہہ تک پہنچیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا تعلق خود کش حملے سے ہوسکتا ہے۔ منفی پروپیگنڈابہت ہوا ،اشتعال پھیلانے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں تاہم یہ وقت متحدہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔