ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر جمال صدیقی نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے عمران خان سے متعلق بیان کو ”بروکری زبان“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے خلاف بیان دے کر اپنے پستہ سیاسی قد کو بڑا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے خزانے سے ہونے والے سرکاری جلسے میں عوام نہیں بلکہ زندہ لاشیں ہی آئیں گی جنہیں لانے کے احکامات وزیر اعلیٰ سندھ سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو سرکاری ٹاسک دیا گیا کہ جیسے بھی ممکن ہو بھیڑ ، بکریوں کی طرح بسوں میں بھر کر انہیں کراچی پہنچایا جائے بصورت دیگر ان کی نوکری کو خطرات لاحق ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت کس کے ساتھ ہے اس کا فیصلہ 21ستمبر کو 2دن کے نوٹس پر ہونے والے جلسے میں ہوگیا ہے کیونکہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور تبدیلی کے لیے وہ اپنا فیصلہ دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کرپشن پر مبنی نام نہاد جمہوریت کا رونا چھوڑیں اور زمینی حقائق تسلیم کریں کہ اب پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے محروم ہوچکی ہے اور اب کروڑوں روپے خرچ کے ہونے والے یہ شو محض ٹی وی کی ایک خبر ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات آئندہ چیئرمین عمران خان سے متعلق اپنی زبان کھولنے سے پہلے دو بار ضرور سوچ لیں کہ اب عوام ان کی جھوٹی باتوں پر یقین نہیں کرنے والی کیونکہ عوام ان لوٹ مار کرنے والے ٹولے کی اصل چہر ے سے واقف ہوچکی ہے ۔
پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے محروم ہوچکی ہے، جمال صدیقی...
Leave a comment