ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زبیر خان نے لیاقت نیشنل اسپتال میں داخل زخمی تحریک انصاف یوتھ ونگ سندھ کے سابقہ جنرل سیکرٹری فیصل مغل کی عیادت کی- اور متعلقہ ڈاکٹروں سے زخمی فیصل مغل کی طبیعت سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر زبیر خان نے فیصل مغل کے بھائی کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے گھر پر پیش آنے والے واقعہ کے نتیجے میں اُن کے بھائی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی فیصل کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سینئر نائب صدر لیبر ونگ حافظ فضل کریم ، کراچی ڈویژن کے رہنما شاہنواز صدیق، رضوان خان ، علی اعوان ، امان اللہ صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ زبیر خان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتارقرار کرکے واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ہم پورے پاکستان میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں-
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زبیر خان نے لیاقت نیشنل اسپتال میں سابقہ جنرل سیکرٹری فیصل مغل کی عیادت کی...
Leave a comment