اتوار, 24 نومبر 2024


ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان یوم شہداءپر آئیں گے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکی ڈرامائی گرفتاری اور رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر رینجرز کی بھاری نفری شہر قائد کے علاقے عزیز آباد پہنچ گئی ہے۔ متحدہ قومی قوومنٹ آج عزیز آباد میں واقع یادگار شہداءپر 33 واں یوم تاسیس منانے جارہی ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کارکنان یوم شہداءپر آئیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کی بھاری نفری یاد گار شہداءعزیز آباد مکا چوک پہنچ چکی ہے۔ رینجرز کے متعدد اہلکاروں کو یادگار کے اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو کراچی پولیس نے گزشتہ رات گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ایک گھنٹہ حوالات میں رکھنے کے بعد فاروق ستار کو رہا کردیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment