منگل, 05 نومبر 2024


شہر قائد میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، وزیر اعظم

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، شہر قائد میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سب کے مفاد میں ہے۔ آپریشن کے بعد اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں  میں کمی ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہونےوالی خرابیوں کو جادو کی چھڑی سے فوری دور نہیں کیا جاسکتا،حکومت موثر پالیسوں کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پارہی ہے، گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment