منگل, 26 نومبر 2024


متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شامل کرنے کے فیصلے کومرکزی قیادت کے حکم پر ملتوی کردیا گیا ہے, قائم علی شاہ 

ايمز ڻي وي(کراچی)صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ایم کیو ایم پر لگے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ملک میں پھیلی دہشت گردی اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مکمل خاتمے کیلیے حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے جسے وفاقی حکومت کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے,انھوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات سے قبل موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم پر لگے سنگین الزامات کے پیش نظر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے تحقیقات مکمل ہونے تک مذاکرات ختم کیے ہیں، پولیس اور رینجرزکو غیر سیاسی بنیاد پرکارروائیاں کرنے کیلیے مضبوط کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کا قیام ممکن بنایا جاسکے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment