جمعرات, 05 دسمبر 2024


کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، مقابلے میں 2ملزمان ہلاک

ایمز ٹی وی(کراچی)مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سےاینٹی کرپشن میں تعینات پولیس اہلکاراقبال زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے، جن کو لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment