بدھ, 01 مئی 2024


کراچی،کئی علاقوں سےبیریئرہٹادیئےگئے،بلاؤل ہاؤس اب بھی بیریرکےحصارمیں

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی کی سڑکوں سے بیریئرز ہٹانے کی مہلت ختم ہوگئی، رینجرز کے ایکشن سے پہلے ہی شہریوں نے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دیں، سیاسی شخصیات کا معاملہ آیا تو وہاں قانون بے بس نظر آیا،اور بلاؤل ہاؤس کے اطراف سے بیرئیر نہیں ہٹائے جاسکے،تاہم سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف بیریئرز ہٹا دئیے گئے۔

عوام کی سیکیورٹی تو ایک طرف مگر سیاسي شخصيات سر آنکھوں پر، کراچی میں بیریئر ہٹانے پر بیورکریسی آڑے آگئی، محکمہ داخلہ سندھ نے بلاول ہاوس سے رکاوٹیں نہ ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ يہ ہی نہيں ديگر سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ سرکاری افسران کے گھروں کے باہر بھی رکاوٹیں موجود ہيں، بيريئرز ہٹائے گئے تو سابق صدر پرويز مشرف کي رہائش گاہ کے اطراف سے، جب کہ نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد کے شہریوں نے بھي گلیوں سے بیریئرز کھول دیئے ہيں ليکن زيادہ تر علاقوں ميں بسنے والوں کو ايک ہي فکر کھائے جارہي ہے کہ اُنھيں ڈاکوؤں اور لٹيروں سے تحفظ کون دے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment