اتوار, 24 نومبر 2024


ڈاکٹرعاصم کو پچیس لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ ہائیکورٹ نے دو ریفرنسز میں ضمانت دے دی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ طویل مدت سے زیر حراست تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے متعدد بار عدالت میں استدعا بھی کی تھی کہ ان کے موکل کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لئے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے۔ ڈاکٹر عاصم پر اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی۔ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment