منگل, 26 نومبر 2024


اسپیشل یونٹ کی بس کے قریب دھماکا ،2اہلکار شہید، 5کمانڈوز سمیت15 زخمی

ایمز ٹی وی(کراچی)قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب اسپیشل یونٹ پولیس کی بس کے قریب دھماکے میں دو اہل کار شہید، جب کہ پانچ پولیس کمانڈوز سمیت  پندرہ سے زائد  زخمی ہوگئے۔ شہید اہل کاروں کی شناخت  گلزار اور چندر  کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب پولیس وین پر پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہل کار  شہید ، جب کہ پانچ پولیس کمانڈوز سمیت پندرہ  افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ 

پولیس حکام کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کردی گئی ہے،حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس پولیس اہلکاروں کو لے کر ڈیوٹی پر شہر کی جانب آرہی تھی۔

پولیس چیف کے مطابق  اسپیشل یونٹ پولیس کے اہل کار اور کمانڈوز  بلاؤل ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے دھماکے کی جگہ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔دونوں افراد نے دہشت گردوں کو جائے وقوعہ پر موٹرسائیکل کھڑے کرتے دیکھا تھا۔ سما

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment