بدھ, 01 مئی 2024


اٹک،میانوالی،راولپنڈی،سرگودھامیں4مجرموں کوپھانسی دیدی گئی

ایمز ٹی وی(کراچی)

اٹک/ میانوالی/ راول پنڈی/ سرگودھا  :   اٹک میں اغواء برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جب کہ سرگودھا، میانوالی اور راول پنڈی میں بھی قتل کے تین مجرم انجام کو پہنچے گئے۔

اٹک جیل میں اغوا برائے تاوان کے مجرم  اکرام الحق کو صبح سویرے پھانسی دی گئی، ملزم نے چار جولائی دو ہزار دو کو فتح جنگ سے تین سالہ آمنہ کو اغوا کیا تھا، سرگودھا میں دہرے قتل کے مجرم محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، ریاض نے تیرا سال پہلے چوا سیدن میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ 

ميانوالی میں دہرے قتل کے مجرم حبدار حسين شاہ کو پھانسي دے دي گئی، مجرم نے آٹھ اکتوبر دو ہزار ميں غيرت کے نام پر اپنے دو رشتےداروں کو قتل کيا تھا، راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں محمد امین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم پر تھانہ نیو ٹاؤن میں دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment