بدھ, 01 مئی 2024


این اے 246،پی ٹی آئی نے فوج سے مدد مانگ لی

ایمز ٹی وی(کراچی)حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا محاذ گرم ہو تے ہی سیاسی حریفوں کے درمیان لفظوں کی گولہ باری تیز ہو گئی۔ 

تحریک انصاف نے عوامی طاقت سےکراچی میں خوشحالی لانے کا دعویٰ کیا ہے تو ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیا۔۔

تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کہتے ہیں عوامی طاقت سے شہر میں خوشحالی لائیں گے، عمران اسماعیل نے حکومت سے بھرپور سیکیورٹی اور ساتھ ہی  فوج سے مدد بھی مانگ لی۔

پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کوعزیزآباد جناح گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا،رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پرچل کرایم کیوایم کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment