ایمزٹی وی(کراچی)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی شہر میں مہاجرکے نام پر سیاست کرنامہاجروں کیساتھ دشمنی ہے جبکہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے اور نہ ہم کسی سے لڑنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی 6فیصد کمیشن لے رہے ہیں اور اچھا ہوگا کہ وہ ملین مارچ میں نہ آئیں جبکہ ہم ایم کیو ایم کو بھی دعوت دیں گے لیکن ان کےساتھ اتحاد نہیں کریں گے ،ہم کسی پاکستانی سے لڑنانہیں چاہتے ، میرے نظریات پراختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں ہوسکتی، جو بھی ہمیں بلائے گا ہم اس کے پاس ضرور جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں مہاجر نام پر سیاست کرنا مہاجروں کے ساتھ دشمنی ہے جبکہ ہم نے اپنی دو نسلیں اس شہر کیلئے تباہ کر دیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پھر سے ہمیں اس شہر کی خد مت کرنے کا موقع دیا ہے لیکن ہم لوگوں کو اپنے ساتھ کام کرنے پر مجبور نہیں کریں گے ۔