ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 183 افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن سے 183 افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کرآنے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا ہے۔ جہاز میں 147 پاکستانی اور 36 غیرملکی مسافر شامل ہیں۔ ان کا استقبال پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل مختار خان جدون کریں گے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پی این ایس شمشیر یمن میں پھنسے 36 پاکستانیوں اور 15 غیر ملکی باشندوں کو الحدیدہ سے کامیابی کے ساتھ نکالنے کے بعد جبوتی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی باشندوں میں بنگلا دیش کے 4 ، رومانیہ اور یمن کے 2 ، 2 ، قطر کے 3 جب کہ ایتھوپیا ، جرمنی ، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ شمشیر آج جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 900 سے زائد پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایا جاچکا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment