ھفتہ, 23 نومبر 2024


یمن سے آخری پاکستانی کی واپسی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، مشن کمانڈر پاک بحریہ

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کے کے مشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ یمن سے آخری پاکستانی کی واپسی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، پی این ایس اصلت کے ذریعے 11 خواتین، 7 بچوں سمیت 146 پاکستانی اور 36 غیر ملکیوں کو وطن لایا گیا۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈر زاہد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے ساتھ تمام تر ہمدردیاں ہیں، محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پی این ایس شمشیر 51 افراد کو یمن سے جبوتی پہنچا چکا ہے، بحریہ جہاز اس روٹ پر آپریٹ کرتا رہے گا، آخری پاکستانی کی واپسی تک جہاز یمن میں موجود رہے گا، مسلسل رہنمائی پر حکومت کے شکر گزار ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment