ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ(پاکستان) کے زیرِ اہتمام شہدائے19جون1992ءکی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور آج ہی کے دن کو "یومِ سوگ" کے طور پر منایا جائیگا،تمام ضلعی اور زونل دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائیں جائیں گے اور شہداءکے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،مرکزی اجتماع کے ایم سی گراﺅنڈ پی آئی بی میں ہوگا
جہاں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،سینئیر ڈپٹی کنوینیر محمد عامر خان،اراکینِ رابطہ کمیٹی،اراکینِ سینیٹ،قومی و صوبائی اسیمبلی،بلدیاتی نمائندگان اور دیگر ذمہ داران و کاکنان شرکت کرینگے،دریں اثناءمتحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 25سال گزر جانے کے باوجود 19جون1992ءکے شہداءکے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا،ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہ جانے دینے کا عہد کرتے ہیں،اور اربابِ اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔