ھفتہ, 23 نومبر 2024


ورلڈ بینک کے ماہرین کا کراچی کے لئے ٹرانسپورٹ پروجیکٹ

 

 
ایمز ٹی وی(کراچی) میئر کراچی وسیم اختر کی زیرِ صدارت اربن موبیلٹی پروجیکٹ نشاندہی مشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد عبداللہ وہرہ۔میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا،مشیرِ مالیات خالد محمود شیخ ،ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور،شیننئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ،میئر کراچی کے مشیر فرحت خان،ٹرانسپورٹ کنسلٹنٹ انجینئرنگ سید محمد طحہٰ،ورلڈ بینک کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ tTHIERY DESELOS،حسن زیدی،سعید ڈھاوا،اربن سٹی ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ ELKIN BELLO اور LEONARDO CANONِِ،سینئر ہائی وے انجینئر ظفر راجا اور دئگر افسران بھی موجود تھے،اجلاس کے دوران ورلڈ بینک کے وفد کو کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی.
میئر نے وفد کے ارکان کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لئے کسی بھی شعبے میں کوئی بھی پروجیکٹ آئے ہم اس میں مکمل تعاون کرینگے تاہم کراچی میں کسی بھی منصوبے پر کام کرنے سے پہلے اس شہر کی ڈاینامکس کو پیش نظر رکھنا ہوگا، ہم اس پروجیکنٹ کے لئے زیادہ بہتر تجاویز دے سکتے ہیں کیونکہ بلدیاتی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،ورلڈ بینک کے ماہرین کو تمام تر مدد اور شہرمیں ٹرانسپورٹ نظام کے متعالق تفصیلات مہیا کریں گے تاکہ وہ اس کی روشنی میں اپنے پروجیکٹ پر عملدرآمد کر سکیں.
اس موقع پر ورلڈ بینک کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ اور دیگر نمائندوں نے کہا کہ ان کے پروجیکٹ میں میئر کراچی اور ان کی ٹیم سے مشاورت اور رہنمائی کو کلیدی حیثیت حاصل رہے گی کیونکہ مقامی نمائندے ہونے کے ناطے وہ شہری مسائل کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم دو ہفتے کے دورے پر کراچی آئی ہے اس دوران ہماری زیادہ توجہ بی آر ٹی بس روٹس کے اطراف چلنے والے دئگر بس روٹس پر رہے گی جبکہ ٹریفک سگنلز کے نطام کی بہتری کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کلچر بس روٹس ڈرائیونگ سمیت تمام پہلوﺅں سے مکمل اسٹڈی کی جائے گی جس کی سفارشات کی روشنی میں ورلڈ بینک کے ماہرین کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کو موثر بنانے کے لئے پروجیکٹ تیار کریں گے.
وسیم اختر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ہمارے ہاں نظر انداز کیا گیا شعبہ ہے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کے لئے بھاری اخراجات کے منتخب بلدیاتی حکومت کے لئے کراچی کا ٹرانسپورٹ سسٹم ایک بڑا چیلینج ہے،شہریوں کو سہولت پہنچانے کے لئے ٹریفک انجیئرننگ ،ماس ٹرانزٹ بس روٹس ،پارکنگ سمیت مختلف شعبوں پر فوری توجہ دینا ہوگی تمام تر مسائل کے باوجود کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں، کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کے نمائندوں اور دیگر ماہرین کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment