ایمزٹی وی (کراچی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ملک سسٹم اور جمہوریت کو بچانے کے لئے وزیرِ اعظم کو فوری استعفا دے دینا چاہئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم چاہیں تو اپنا مکمل دفاع کریں لیکن استعفے میں تاخیر کی گئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا ۔پہلے ہی سے بہت ساری جماعتیں استعفے کا مطالبی کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے متحدہ بانی کے کاموں کو بے نقاب کیا۔