ھفتہ, 23 نومبر 2024


ابلیس بھی الطاف حسین کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہوتا ہوگا، مصطفیٰ کمال

 

ایمز ٹی وی(کراچی )پاک سرزمین پارٹی پاکستان کےسربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین شیطانوں کے پیر ہیں ،بڑے بڑے شیطان اس کے مرید بن کر اس کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے ہیں ،ابلیس بھی الطاف حسین کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہوتا ہوگا،ابلیس بھی اتنی نیچ سوچ نہیں رکھتا جہاں سے الطاف حسین سوچنا شروع کرتا ہے،ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کا سیاسی ونگ،ہم ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کو الگ الگ نہیں دیکھتے،۔آج الطاف حسین میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کراچی کو بند کرسکے۔ پی ایس پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے انتخابی نشان ’’ڈولفن‘‘ کی تقریب رونمائی کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگرایم کیو ایم پاکستان نہ ہوتی تو ہمارے کارکنان شہید نہ ہوتے ،جس پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام لگا ہوگا وہ الطاف حسین کی ہی پارٹی ہوسکتی ہے،ایسی پارٹی انسانیت کی دشمن ہی کہلائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر22اگست کو فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کاڈرامہ نہ کرتا تو الطاف حسین نست ونابود ہوچکا تھا اس کی سیاسی موت ہوچکی تھی ،الطاف حسین کومے میں جاچکا تھا لیکن فاروق ستار اور جن لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان بنائی ہے انہوں نے اس کے مردہ ہوتے جسم کو انجیکشن لگالگا کر اور خون چڑھا چڑھا کر اس کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے، آج الطاف حسین میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کراچی کو بند کرسکے ،آج وہ آڈیو بیان کے ذریعے بھٹکے ہوئے لوگوں مزید گمراہ کررہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ہمارے شہید کارکنان کراچی کے بچوں کے لئے پانی مانگ رہے تھے ،کراچی کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے تھے ،وہ ان کے لئے بھی پانی مانگ رہے تھے جنہوں نے انہیں قتل کیا ،ہمارا رب شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیگا،اللہ سب سے بہتر انصاف کرنے والا ہے ،ہم پاکستان میں اللہ کی رضا کیلئے آئے تھے،ہم نے سینیٹرشپ اور ایم کیو ایم کے عہدے چھوڑے ،پاکستان کی عوام کیلئے سب کچھ چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ لندن والے پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی بات کس منہ سے کررہے ہیں ؟دوسروں کے بچوں کو مارتے ہوئے تو قانون یاد نہیں آتا اور خود پر پڑی تو قانون اور آئین یاد آگیا ،الطاف مارنے والوں کا اور مرنے والے دونوں کا قاتل ہے ،الطاف حسین25ہزار لوگ قتل کراچکا ، لیکن پھر بھی کہتا ہے اور مارو اور مارو ۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہم اپنے نظریات سے بالکل نہیں پھریں گے اور نہ ہی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمیں اپنے مقصد سے ہٹا سکتی ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment