ایمز ٹی وی (کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چینی عوام کراچی کی ترقی کے خواہاں ہیں، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا، چین ہمارا دیرینہ دوست ہے ،چین نے پاکستان کی ہر موقع پر مدد کی ہے اور اب پاکستان کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں بھی مدد کر رہا ہے،یہ بات انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات اوراس موقع پر کراچی کے ساحلی علاقے کی ترقی، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر اور اسپتالوں میں مشینری کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،وفد کے ارکان میں چینی کمپنی کے نمائندے، جنرل منیجر XUE JIABIN ، ڈپٹی جنرل منیجرTaw Wenbin ، برانچ منیجر Geng Bowan ، آر ڈی اسد مظفر، عمر حیات شامل تھے ۔