اتوار, 24 نومبر 2024


قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایت

 

ایمزٹی وی (سندھ)محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق عیدالاضحیٰ پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں، سماجی تنظیمیں ، فلاحی ادارے اور دینی مدارس کراچی سمیت صوبہ سندھ میں قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کریں اور اس کشمکش میں ان کے درمیان مقابلے کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے جو بعض دفعہ تصادم کی شکل اختیار کر جاتی ہے اور بڑے پیمانے پر نقص امن کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ لہذا حکومت سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
 
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کھالیں جمع کرنے لیے کمشنر یا ڈپٹی کمشنر سے پیشگی تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ صرف ان پارٹیوں ، تنظیموں ، فلاحی اداروں اور دینی مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی جائیگی جو رجسٹرڈ اور ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں گے اور اس پر سختی سے پابند بھی رہیں گی، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ، گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر، جھنڈے لگا کر یا مساجد ، مدرسوں اور دفاتر سے کسی قسم کا اعلان کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسی طرح سے پوسٹر یا بینر کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی، ضابطہ اخلاق کے مطابق گھر گھر جا کر زبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment